کراچی (نیوز ڈیسک) امیگریشن اور سخت پالیسیوں کے اثرات، امریکی محکمۂ انصاف میں وکلا کی شدید کمی، ٹرمپ کی واپسی کے بعد ہزاروں وکلا کا استعفیٰ یا برطرفی، ادارے کی افرادی قوت ایک چوتھائی کم ہوگئی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمۂ انصاف کو شدید بحران کا سامنا ہے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک ہزاروں وکلا یا تو استعفیٰ دے چکے ہیں یا انہیں برطرف کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ادارے کے تقریباً ایک چوتھائی قانونی عملہ کم ہو گیا ہے، رپورٹ کے مطابق نئی انتظامیہ کی پالیسی خاص طور پر امیگریشن اور داخلی دشمنوں کے خلاف سخت اقدامات پر مرکوز ہے جس کے باعث محکمے کے اندر بڑے پیمانے پر بے چینی اور افرادی قوت میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، یہ صورتحال امریکی عدالتی نظام اور حکومتی قانونی کارروائیوں کی رفتار اور صلاحیت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ !