• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی تعداد میں نمایاں کمی، حکومت کا سخت موقف کامیاب

ٹوکیو(عرفان یقی)جاپان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی تعداد میں نمایاں کمی، حکومت کا سخت موقف کامیاب،جاپان کی وزیرِ اعظم Sanae Takaichi کی قیادت میں ایک سال کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں غیر قانونی اووراسٹئیرز کی تعداد کم ہو کر 68,488 رہ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصد کم ہے۔ یہ کئی برسوں میں سب سے بڑی سالانہ کمی تصور کی جا رہی ہے۔حکومت کی “زیرو غیر قانونی غیر ملکی رہائشی منصوبہ” کے تحت جبری بے دخلیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید