کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں سستی فضائی سفر کا بڑا ذریعہ ختم، کم آمدنی والے مسافروں کو دھچکا، یہ ایئرلائنز محدود سہولیات کے باوجود انتہائی سستی پروازوں کے باعث لاکھوں لوگوں کیلئے سفر کا اہم ذریعہ تھیں۔ ضارفین کا کہنا تھا اب خاندانوں کیلئے سستی چھٹیاں یا دور دراز رشتہ داروں سے ملاقات مزید مشکل ہو جائیگی۔ امریکا میں کم قیمت فضائی سفر فراہم کرنے والی معروف ایئرلائن اسپرٹ کے اچانک بند ہونے پر مسافروں، خصوصاً کم آمدنی اور متوسط طبقے کے افراد نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، کیونکہ یہ ایئرلائنز محدود سہولیات کے باوجود انتہائی سستی پروازوں کے باعث لاکھوں لوگوں کے لیے سفر کا اہم ذریعہ تھیں۔ مالی مشکلات، قرض دہندگان سے مذاکرات کی ناکامی اور ایران جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے کمپنی کو دیوالیہ کر دیا، جس کے بعد راتوں رات پروازیں منسوخ ہو گئیں اور امریکہ سمیت کیریبین و لاطینی امریکا میں ہزاروں مسافر پھنس گئے۔