• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ دور حکومت میں حقائق پر مبنی سوال اٹھانے پر صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، بھارتی اپوزیشن رہنما

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں وہ صحافی جو حقائق پر مبنی سوال اٹھاتے ہیں انہیں مسلسل ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آزاد صحافت کو دبانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ 2014 کے بعد سے بھارت کا عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں درجہ مسلسل نیچے آیا ہے اور اس وقت 157ویں مقام تک پہنچ چکا ہے جو جمہوری اقدار کے لئے تشویشناک ہے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ ایک آزاد صحافت کا کام حکومت کی تعریف کرنا یا اس کی ناکامیوں کو چھپانا نہیں بلکہ اقتدار سے سوال کرنا اور اسے جواب دہ بنانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قانونی دفعات جیسے ہتک عزت کے قوانین، قومی سلامتی سے متعلق شقیں اور دیگر سخت قوانین کو صحافیوں کو دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید