• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک ممالک کا پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ

ویانا( نیوز ڈیسک)اوپیک ممالک کا پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88ہزار بیرل ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق اوپیک ممالک نے عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے کہا کہ سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 88ہزار بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون 2026سے کیا جائے گا جب کہ رکن ممالک عالمی تیل مارکیٹ کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے۔ا

دنیا بھر سے سے مزید