لندن (جنگ نیوز) برطانوی ائیر لائن بند، تمام پروازیں منسوخ، سینکڑوں افراد بیروزگار ہوگئے۔ ایسینڈ ایئرویز نے مالی بحران کے باعث اپنا آپریٹنگ سرٹیفکیٹ واپس کر دیا، تمام پروازیں فوری طور پر روک دی گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایسینڈ ایئرویز دیوالیہ ہو کر بندش کے عمل میں چلی گئی ہے اور اس نے اپنا آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بھی واپس کر دیا ہے، ایئر لائن کی انتظامیہ نے تصدیق کر دی۔ ایسینڈ ایئرویز کی بندش سے تمام ملازمتیں بھی ختم ہو گئی ہیں اور سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، ایسینڈ ایئر ویز ایک چھوٹا فضائی بیڑا چلاتی تھی جس میں بوئنگ 737طیارے شامل تھے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایسینڈ ایئر ویز نے کہا ہے کہ اس کے طیارے لیز دینے والی کمپنیوں کو واپس کر دیے جائیں گے اور وہ مشیروں کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے بندش کے عمل کو مکمل کرے گی۔