تہران( نیوز ڈیسک)تہران میں شہداء کی یاد میں ہزاروں شہری جمع،اسرائیل میں حکومت کیخلاف مظاہرے، تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی یاد میں ہزاروں شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور اجتماعات میں شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق تہران میں حزب اللہ کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ایرانی حکام کے مطابق فروری،مارچ میں شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے اب تک 3300سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں شہری شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیل میں حکومت مخالف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں، ہزاروں افراد نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے،مظاہرین نے جنگ کو طول دینے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔