لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو لاہور کا مضبوط سیاسی قلعہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لئے ریڑھی بانوں، رکشہ ڈرائیوروں، دکانداروں، خوانچہ فروشوں سمیت ہر طبقے کے لاکھوں افراد کو پیپلز پارٹی میں شامل کروں گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخلص کارکن اورجیالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں سازشی عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں پارٹی کی طاقت بڑھانے اور مظبوطی کے لئے میرا ساتھ دیں۔