لاہور(کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے)شیرا کوٹ میں گھریلو تنازع پر سوتیلے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی قتل جبکہ ملزم فرار ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ایدھی ترجمان کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے واسا موڑ گلشن راوی میں گھریلو جھگڑے کے دوران دو بھائیوں ارسلان اور یوسف کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی جس پر طیش میں آ کر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ یوسف ولد ظفر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزم کے خلاف مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ۔