• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون کانسٹی ٹویشن ایونیو ( ٹون ٹاور) کے ایشو پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) شاہراہ دستور پر واقع ون کانسٹی ٹویشن ایونیو ( ٹون ٹاور) کے ایشو پر وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس تیسرے روز بدھ کو بھی جاری رہا۔مکینوں کا موقف ہے کہ انہیں بیدخل نہ کیا جا ئے،سی ڈی اے نے بلڈنگ کیوں بننے دی ؟سی ڈی اے بلڈنگ کو ریگولیٹ کرے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیرتارڑ کی زیرصدارت کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل اور سیکرٹری تجارت جواد پال نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ٹون ٹاور کے مکینوں کا موقف سنا۔ مکینوں کی جانب سے عابد زبیری ایڈووکیٹ،محمد احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ اور سردار عمر اسلم ایڈووکیٹ نے موقف پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید