• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا امریکا نے ایران کی شرط مان لی؟ ہرمز پہلے، جوہری معاملہ بعد میں

کراچی (نیوز ڈیسک)کیا امریکا نے ایران کی شرط مان لی؟ ہرمز پہلے، جوہری معاملہ بعد میں، واشنگٹن نے ہرمز میں بحری مشن عارضی طور پر روک دیا،پاکستان کی ثالثی سے سفارتی پیش رفت میں تیزی، محدود معاہدہ قریب، واشنگٹن کی بڑی پالیسی تبدیلی،جوہری پروگرام پر بات چیت مؤخر ہونے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری قافلوں کی حفاظت کے لیے شروع کیے گئے مشن کو اچانک روک دیا گیا، جسے ماہرین ایران کے مؤقف کے قریب ایک بڑی سفارتی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے تحت پہلے جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کا مسئلہ حل کیا جائے گا جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی مذاکرات بعد میں کیے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید