اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمپنی بنچز کی تشکیل نو کر دی،نئے کمپنی بنچز میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ کمپنی ایکٹ 2017 ،سیکشن (4)5 تحت دائر کیسز کی سماعت کیلئے خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ۔