• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانوی تعلیمی بورڈ کوئٹہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نےمیٹرک کےسالانہ امتحانات 2026کےنتائج کااعلان کردیا، بی آر سی لورالائی کےاحمدولدشریف اللہ رول نمبر250564نے1051نمبر حاصل کرکے پہلی، بی آر سی ژوب کےمطیع اللہ ولدفیض الحق رول نمبر651994نے1050نمبرحاصل کرکے دوسری ، بی آر سی لورالائی کےیونس خان ولدمحمدانور رول نمبر250539اوربی آر سی لورالائی کےمحمدمدثر ولدمرزاخان رول نمبر250586نے1046نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، امتحانات میں کل 77251امیدوار شریک ہوئے، 69002امیدوار کامیاب ہوئے،کامیابی کاتناسب89.32فیصد رہا، نویں جماعت سائنس گروپ میں کل 67874امیدوار شریک ہوئے، 50163امیدوارکامیاب ہوئے، کامیابی کا اتناسب 73.91 فیصد رہا، آرٹس گروپ میں 643امیدوار شریک ہوئے، 237امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کاتناسب36.86رہا، نویں جماعت میں کل68517امیدوارشریک ہوئے، 50400امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کاتناسب 73.56فیصد رہا،دسویں جماعت سائنس گروپ میں کل 66238امیدوار شریک ہوئے،60670امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کاتناسب91.59فیصد رہا، آرٹس گروپ میں کل11013امیدوار شریک ہوئے، 8332 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کاتناسب 75.66فیصد رہا، بورڈ حکام کے مطابق امتحانات کے انعقاد کے لیے صوبے بھر میں 210 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جبکہ نگرانی کے لیے 434 انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید