• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللّٰہ کا ملزم ٹراما سنٹر کوئٹہ سے بھاگا، گھر پہنچ کر پھر پکڑاگیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سول ہسپتال ٹراما سنٹر کوئٹہ سے قلعہ عبداللہ کا ملزم پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ پولیس نے چوری اور رہزنی کی وارتوں میں ملوث ملز م احسان اللہ کو گرفتار کیا تھا ملزم کی حالت خراب ہونے پر گزشتہ روز کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں علاج کیلئے لائے اسی دوران ملزم پولیس کو چکما دے فرار ہو گیا اور اپنے گھر قلعہ اللہ پہنچ گیا ملزم کے فرار ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، شہر بھر کی ناکہ بند کر دی گئی جبکہ قلعہ عبداللہ پولیس نے ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ ماراکر ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید