• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکی زیرِ صدارت سیکٹر دفاتر کا اجلاس

کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت سیکٹر دفاتر کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں قلات، زیارت، چمن اور لورالائی کے ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں متعلقہ اضلاع کی کارکردگی، جاری حکومتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عسکر خان نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کی مثبت پالیسیوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو مزید جانفشانی سے ادا کریں ۔
کوئٹہ سے مزید