ریاض (شاہد نعیم)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان میں ملاقات ہوئی ،اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے حکام کو دو طرفہ ویزوں کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک دوسرے کے ملکوں میں بلا روک ٹوک آ اور جا سکیں گے۔