• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں اسرائیل نواز لابنگ گروپ پر اختلافات، ڈیموکریٹک مزید تقسیم

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا میں اسرائیل نواز لابنگ گروپ پر اختلافات، ڈیموکریٹکس مزید تقسیم ہوگئے۔ غزہ اور ایران جنگ نے پارٹی اختلافات بڑھا دیے،اسرائیل کے لیے امریکی امداد پر شدید تنقید سامنے آگئی۔ نوجوان ووٹرز میں اسرائیل مخالف جذبات تیز ،ریپبلکن پارٹی کی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اسرائیل نواز طاقتور لابنگ گروپ “ایپیک” کے کردار پر ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں کئی نئے امیدوار پارٹی کے موجودہ ارکان کو چیلنج کرتے ہوئے ایپیک کی مخالفت کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ بنا رہے ہیں۔ غزہ اور ایران جنگ کے بعد امریکی سیاست میں اسرائیل سے متعلق پالیسیوں پر تقسیم مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید