• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ ختم کرنیکی امریکی تجاویز کیا ہیں اور کیا تہران انہیں مان لے گا؟

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ ختم کرنے کی امریکی تجاویز کیا ہیں اور کیا تہران انہیں مان لے گا؟ ایران کم از کم 12 برس تک یورینیم افزودگی روکنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائیگا۔ امریکا پابندیاں نرم ، منجمد اثاثے جاری کریگا ، ہرمز میں بحری نقل و حرکت بحال کرنے پر اتفاق ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی نئی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی کئی اہم اختلافات برقرار ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ 14 نکاتی معاہدے کے تحت ایران کم از کم 12 برس تک یورینیم افزودگی روکنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کرائے گا، جبکہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں نرم کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید