کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی نے کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرات کے پیش نظر 54 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کو مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں 14 سے 17 مئی کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی، الیکٹرولائٹ عدم توازن اور جان لیوا طبی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کے حکام کو بھی شدید گرمی میں ایونٹ کے انعقاد پر تشویش ہے۔