ریاض (جنگ نیوز) النصر کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے تین مختلف قومی لیگز میں ٹیم کیلئے 100 گولز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سعودی پرولیگ میں انہوں نے یہ سنگ میل النصر کی الشباب کے خلاف 2-4کی کامیابی کے دوران عبور کیا۔ وہ پریمیئر لیگ اورلالیگا میں بھی سو سے زائد گول کر چکے ہیں۔ النصر اس وقت سعودی پرو لیگ میں سرفہرست ہے۔