• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی دھمکیاں، امارات امریکا و اسرائیل سے تعلقات مزید مضبوط کرنے لگا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی دھمکیاں، امارات امریکا و اسرائیل سے تعلقات مزید مضبوط کرنے لگا۔ایرانی وزارت خارجہ نے ابوظہبی کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مبینہ تعاون پر سخت نتائج کی دھمکی دی۔ اماراتی قیادت نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ حملوں کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا ۔نیویاریک ٹائمز کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایرانی وزارت خارجہ نے ابوظہبی کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مبینہ تعاون پر سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ امارات، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اس کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہے، اور اگر یہ تعاون ختم نہ کیا گیا تو “سنگین نتائج” بھگتنا ہوں گے۔ تاہم اسی صورتحال کے بعد اماراتی قیادت نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ حملوں کے بعد یکجہتی کا اظہار کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید