• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں قیامت خیز گرمی، فرانس میں نیا ریکارڈ قائم، اسپین میں 212 ہلاکتیں

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ میں قیامت خیز گرمی، اسپین میں 212ہلاکتیں، فرانس میں نیا ریکارڈ قائم، درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلاگیا، 50 اموات، اٹلی میں بھی 5ہلاکتیں،لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے ریڈ وارننگ میں توسیع ، اسپتالوں پر مریضوں کا رش بڑھ گیا،یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے۔ اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 200سے زائد ہوگئیں، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

دنیا بھر سے سے مزید