کراچی (نیوز ڈیسک)پوپ لیو چہاردہم نے وینزویلا کیلئے ایک لاکھ یورو کی ہنگامی امداد روانہ کردی،رقم بنیادی ضروریات ،امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے استعمال کی جائے گی، رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے حالیہ تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ وینزویلا کے عوام کے لیے 100 ہزار یورو تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔