• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر دفاع نے یورپ میں تعینات اعلیٰ فوجی کمانڈر کو ہٹا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر دفاع نے یورپ میں تعینات اعلیٰ فوجی کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا۔جنرل کرسٹوفر ڈوناہیو کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا گیا، فیصلے پر فوجی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہاہے۔فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے یورپ اور افریقہ میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل کرسٹوفر "سی ڈی" ڈوناہیو کو ان کی مدت مکمل ہونے سے قبل عہدہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جنرل ڈوناہیو 2 جولائی کو اپنی ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے جبکہ ان کی جگہ میجر جنرل کرسٹوفر نوری عبوری طور پر کمان سنبھالیںگے۔ ڈوناہیو کو امریکی فوج کے انتہائی تجربہ کار افسران میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ یوکرین کے لیے فوجی امداد کی نگرانی، داعش کے خلاف کارروائیوں اور افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران آخری امریکی فوجی کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید