• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، امارات ایئر لائن کی فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کی پیشکش

دبئی (این این آئی)امارات ایئر لائن نے موسمِ گرما کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت دبئی جانے یا دبئی میں 24 گھنٹے سے زائد قیام کرنے والے مسافروں کو مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 راتوں کا مفت قیام دیا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان واپسی کے ٹکٹ بک کروانا ہوں گے جبکہ سفر 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان ہونا چاہیے۔فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کو دبئی کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 راتوں کا مفت قیام دیا جائے گا جبکہ پریمیئم اکانومی اور اکانومی کلاس کے مسافر 1 رات فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت قیام کر سکیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید