اسلام آباد ( فاروق اقدس)ایران کے غیر منجمد کیے جانے والے اثاثوں کا ایک بڑا حصہ خوراک اور ادویات کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا جن میں امریکی مصنوعات کو ترجیح دی جائے گی،ایران کو ملنے والی رقم سب سے پہلے ایرانی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہونے چاہیے تاہم امریکی محکمہ خزانہ ان کی تقسیم اور استعمال پر براہ راست نظر رکھے گا،امریکی وزیر خزانہ سکارٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک خصوصی ادارہ قائم کیا جائے گا جو ایران کے منجمد فنڈز کے استعمال کی نگرانی کرے گا ان کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں کا بڑا حصہ خوراک اور ادویات کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائے گا غیر ملکی نشریاتی اداروں جن میں الجزیرہ بھی شامل ہے کہ مطابق امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک آپریشنل سیل قائم کرے گا جو ایران کے منجمد فنڈز کی نگرانی اور ان کے استعمال کی نگرانی کا بھی ذمہ دار ہوگا ۔