لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر ارکان ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو سینٹرل جیل کراچی کے مرکزی دروازے کے باہر سے دوبارہ غیر قانونی طور پر اغوا کیے جانے کی مذمت کی ہے، ایڈووکیٹ ادریس علوی اور ایڈووکیٹ محمد سلیمان کو 11 جون 2026ء کو سندھ پولیس کے میٹھادر تھانے کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ عدالتی تحویل میں تھے۔