• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی جی ای ایرو اسپیس کے F414 انجن کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کرگئی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے ففتھ جنریشن کے اسٹیلتھ ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ائیر کرافٹس کی فائنل تیاریوں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب امریکی کمپنی جی ای ایرواسپیس نے طیارے میں استعمال ہونیوالے اپنے F414انجن کی قیمت، جو کہ 70 سے 80 کروڑ بھارتی روپے تھی، اس میں تین گنا اضافہ کر دیا جس سے نئی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی۔ بھارتی حکام نے اس اضافہ کے بعد متبادل انجن فراہم کنندگان کے ساتھ رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید