کراچی (جنگ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار چار عرب ممالک کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا تاریخی امکان پیدا ہو گیا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مراکش ناقابلِ شکست رہ کر پہلے ہی راؤنڈ آف 32 میں پہنچ چکا ہے ۔ مصر چار پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے۔ الجزائر اور سعودی عرب بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ الجزائر کا مقابلہ آسٹریا سے ہے۔