کراچی (نیوز ڈیسک) میزائل بحران، دفاعی کمپنیوں کے سربراہان کی ٹرمپ سے اہم ملاقات، ایران جنگ کے بعد امریکی اسلحہ ذخائر پر دباؤ، وائٹ ہاؤس میں بڑے دفاعی اداروں کو طلب کر لیا گیا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں، جبکہ ایران جنگ اور دیگر فوجی سرگرمیوں کے بعد امریکی میزائل اور اسلحہ ذخائر میں کمی پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق پینٹاگون میزائلوں، فضائی دفاعی نظاموں اور دیگر اہم ہتھیاروں کی پیداوار میں تیزی لانا چاہتا ہے، تاہم صنعت کو افرادی قوت، سپلائی چین، پرزہ جات کی کمی اور پیداواری صلاحیت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔