اسلام آباد (صالح ظافر)روس کا وکٹری پریڈ کو نشانہ بنانے کی صورت میں یوکرین پر بڑے حملے کا اعلان۔ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس کی ’’وکٹری پیریڈ‘‘ کو نشانہ بنایا گیا تو روس یوکرین کے دارالحکومت کیو پر بھرپور حملہ کرے گا۔ اس ضمن میں تمام ممالک اور سفارتی مشنز کو ایک ’’نوٹ وربل‘‘ جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں اس دن سے پہلے کیو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد کو بھی اس حوالے سے روسی مراسلہ موصول ہو گیا ہے۔