کراچی (نیوز ڈیسک)عدالت میں انکشاف ہوا ہے کہ ایلون مسک نے خاتون ملازمہ کو اسپرم عطیہ کرنیکی پیشکش کی،خاتون نے اس وقت تعلق کو غیر ازدواجی قرار دیا، بعد میں مسک کے بچوں کی ماں بننے پر رضامندی ظاہر کی۔ مسک کے مختلف خواتین سے متعدد بچے ہیں،معاملہ اوپن اے آئی اور ایک قانونی تنازع کے دوران سامنے آیا۔ ٹیلی گراف کے مطابق کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایلون مسک نے اپنی ایک سابقہ ملازمہ کو اسپرم عطیہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق شیون زِلِس، جو اس وقت مسک کی کمپنی نیورالنک میں کام کر رہی تھیں نے بتایا کہ 2020 میں یہ پیشکش اس وقت کی گئی جب ان کا اور مسک کا تعلق بقول ان کے دوستانہ اور غیر ازدواجی تھا۔