کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جھکرانی ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان صاحبزادے کا انتقال جکھرانی خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔اس موقع پر میر عبدالنبی زہری، میر فیصل رحیم زہری، ایڈووکیٹ علاؤالدین زہری، حاجی عبدالستار زہری اور دیگر پارٹی اراکین بھی موجود تھے۔