• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے رہنماکی قبائلی رہنماؤں سے ملاقات

کوئٹہ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ کاکڑ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی اور ممتاز قبائلی رہنما نوابزادہ صابر خان جوگیزئی سے سردار کمال خان بنگلزئی کی رہائش گاہ پر ملاقات کیاس موقع پر عبدالغنی کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، قبائلی ہم آہنگی، امن و امان اور سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیارہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے تمام سیاسی و قبائلی قیادت کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید