• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک ملازمین کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے، ریجنل ہیڈ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل آفس کوئٹہ کینٹ میں سی بی اے ایمپلائز یونین بلوچستان کے جنرل سیکریٹری حاجی طارق حسین کی قیادت میں جوائنٹ ورک کونسل اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ریجنل ہیڈ سید سلمان علی شاہ نے کی۔اجلاس میں ملازمین کو درپیش مسائل، جن میں پے پیکج کے فوری نفاذ، یونیفارمز کی فراہمی، نئی بھرتیوں، اسٹاف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بحالی، انکم ٹیکس اور دیگر مالیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان کے حالات کے پیشِ نظر ملازمین اور افسران کے لیے رسک الاؤنس اور خصوصی حادثاتی انشورنس فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ریجنل ہیڈ سید سلمان علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے جائز مسائل اور تحفظات اعلیٰ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچائے جائیں گے اور سی بی اے کی مشاورت سے مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اجلاس میں محمد خیر لہڑی، محمد رفیق لانگو، عطا اللہ بنگلزئی، عبدالطیف لانگو، حاجی محمد رفیق سمالانی، ساجد وحید، سید منان آغا، وحید احمد بلوچ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اختتام پر حاجی طارق حسین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید