• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد غوث بلوچ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا، غلام نبی مری

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری اور سابق ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے مشترکہ بیان میں بی این پی چاغی کے سابق ضلعی صدر میر محمد غوث بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میر محمد غوث بلوچ نے پوری زندگی نظریاتی اور اصولی سیاست کی، قومی حقوق، وطن دوستی اور بلوچ قوم کی جدوجہد میں ہمیشہ ثابت قدم رہے اور کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔رہنماؤں نے کہا کہ چاغی میں قوم دوستی اور نیشنلزم کی سیاست کو فروغ دینے میں عبدالرحمان نوتیزئی اور میر محمد غوث بلوچ کا کردار قابلِ تقلید رہا، جنہوں نے ہر دور میں نوجوانوں کی رہنمائی کی اور ظلم، جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور قومی وسائل کی لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کی۔
کوئٹہ سے مزید