• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ اسکیم میں گیس، بجلی، پانی کی فراہمی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

کوئٹہ( پ ر) کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اورنگزیب کاسی نے کہا ہے کہ زرغون ہائوسنگ اسکیم میں گیس، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ارسال کر دی گئی ہے، منظوری ملتے ہی تمام سہولیات کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات زرغون ویلفیئر ہائوسنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی رمضان ملا خیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممتاز طبی ماہر ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے نے کہا کہ زرغون ہائوسنگ اسکیم کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومت کی منظوری کے بعد ترقیاتی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید