کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈھا کا میں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال کی جانب سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اورقومی کرکٹ کے اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں ۔ کوچز اور مینجمنٹ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تمیم اقبال اور محسن نقوی نےکرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ،محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش سے کرکٹ کے ساتھ دل بھی جڑے ہوئے ہیں۔