کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے اے ٹی ایم کی خرابی اور صارف کو ذہنی اذیت پہنچانے کے خلاف دائر درخواست پر نجی بینک پر جرمانہ عائد کردیا۔ اے ٹی ایم کی خرابی اور صارف کو ذہنی اذیت پہنچانے کے خلاف درخواست کی سماعت کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں ہوئی۔ اے ٹی ایم کی خرابی اور صارف کو ذہنی اذیت پہنچانے پر عدالت نے نجی بینک پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 2019 میں رقم نکالنے کی کوشش کے دوران اے ٹی ایم نے رقم جاری نہیں کی۔ درخواست گزار کے وکیل فراز فہیم ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران کارڈ مشین نے ضبط کرلیا۔