کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن ،دودھ کی دکان میں آگ لگنے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،فائر بریگیڈ نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ کی حدود فرنٹیئرچوک کے قریب دودھ کی دکان میں آگ لگ گئی جس کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس اور فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق دکان میں آگ دودھ گرم کرنے کے دوران ایل پی جی گیس کا چولھا بھڑکنے کے باعث لگی۔