• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی میں شدت، ایران چار ماہ تک ناکہ بندی برداشت کرسکتا ہے، سی آئی اے

کراچی (نیوز ڈیسک) لڑائی میں شدت، سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایران چار ماہ تک ناکہ بندی برداشت کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوششیں اس وقت تعطل کا شکار نظر آئیں جب جمعہ کو خلیج میں دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جبکہ امریکی انٹیلی جنس کے ایک تجزیے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ تہران مہینوں تک بحری ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ معاملے سے واقف ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، سی آئی اے کے ایک تخمینے سے اشارہ ملا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی سے ایران کو مزید تقریباً چار ماہ تک کسی شدید معاشی دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تہران پر امریکہ کا اثر و رسوخ محدود ہے، جبکہ دونوں فریق ایک ایسے تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو امریکی ووٹرز میں غیر مقبول ہو چکا ہے۔ ایک اعلیٰ انٹیلی جنس عہدیدار نے سی آئی اے کے تجزیے سے متعلق ’’دعوؤں‘‘ کو ’’جھوٹا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی ’’حقیقی اور تیزی سے بڑھتا ہوا نقصان پہنچا رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید