کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ، امریکا اور اتحادیوں میں بڑھتی دراڑیں، عالمی اعتماد متاثر،ٹرمپ کی پالیسیوں سے نیٹو میں بے اعتمادی میں اضافہ،خلیجی ممالک بھی رویے سے نالاں،یورپی ممالک کو امریکی انحصار پر تشویش،جرمنی سے امریکی فوجی کمی نے اختلاف بڑھا دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے بعد امریکہ اور اس کے دیرینہ اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں نمایاں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کی بڑی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے یورپ اور دیگر خطوں میں فوجی موجودگی کم کرنے، اتحادی ممالک پر تنقید اور یکطرفہ فیصلے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹو اور یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ امریکہ اب بحران کی صورت میں قابلِ اعتماد اتحادی نہیں رہا، جس کے باعث وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں اور اسلحہ سازی کو خود مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی طرح خلیجی ممالک بھی ایران جنگ کے دوران امریکی ردعمل اور پالیسیوں سے غیر مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔