کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشت گردی کی رپورٹ میں ایک بار پھر افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے خطرات کا سب سے بڑا مرکز قرار دے دیا گیا۔ امریکا نے القاعدہ اور داعش خراسان جیسے گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔امریکی انسدادِ دہشت گردی 2026ء رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو حملے کے صرف 43 دن کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا تھا۔