• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان کا مقام بلند کردیا، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کر دیا اور وہ خطے میں اہم ستون بن گیا ہے، افواج پاکستان نے بھارت کو شکست دی، پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم کامیابی حاصل کی، پاکستان خطے کی اہم جنگ کو روکوانے کیلئے سفارتی کوشش کررہا ہے، معرکہ حق نے عالمی سطح پر پاکستان کو کامیاب دلوائی ہے آج پورا پاکستان فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ ہفتے کی شام معرکہ حق کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اجتماع گاہ میں تنظیمی پرچموں کی بہار تھی، ایم کیو ایم کے روایتی ترانوں اور ملی نغموں سے گونج رہی ہے،اجتماع کے اختتام پر دلکش اور دلفریب آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی ہی نہیں نظریاتی دفاعی حصار بھی ہے۔ خالد مقبول نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت سفارتی طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ ہمارے بانیوں نے پاکستان بنایا۔ بانیاں پاکستان کی اولادیں اس ملک کی حفاظت کریں۔ ہماری جماعت شہری علاقوں کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔ کراچی والے اس ملک کی حفاظت کرینگے، کراچی کے لوگ بھارت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہماری نظر تم پر ہے، ہم اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دینگے۔ سنیئر رہنما وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان سے تین گنا زیادہ رکھنے وا لی فوج کو پاک فوج نے شکست دی بھارت نے اپنی مذموم سازشوں سے دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کی پاکستان ایک ناکام ریاست ہے جنگ کے 5 دنوں میں پاکستان نے یہ ثابت کردیا کہ یہاں کوئی نسلی، لسانی یا سیاسی عصبیت نہیں ہے بھارتی دراندازی نے پاکستان کو اندرونی طور پر مزید مضبوط اور ریاست کے طول و عرض کو ایک کردیا یہ منظر پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے بھارت کے حملوں کے جواب میں کیا کیا آج پاکستان کی بات پوری دنیا سنتی، ہمیں اس قوم کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک نئے سوشل کانٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب ہمارا سفر معرکہ معیشت کی کامیابی کی جانب ہے پلوامہ کے واقعے کے جھوٹے الزامات پر بھارت نے پاکستان پر در اندازی کی، کراچی کے بیٹے حسن صدیقی اور پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے بھارت کو دھول چٹائی، کراچی صالح آصف نے اے آئی کوڈنگ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کمپنی بنائی، اس شہر میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے۔

اہم خبریں سے مزید