اسلام آباد( رانا غلام قادر) راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں واقع 34ہائوسنگ اسکیموں کی جانب سے پلاٹ بیچنے کیلئے اسلام آ باد کا نام استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے حا لا نکہ یہ سکیمیں اسلام آ باد (ICT) کی حدود میں واقع نہیں ہیں۔ڈی جی سپیشل پلاننگ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا ڈی جی مسابقتی کمیشن کو مراسلہ ارسال ،بیس ہا ئوسنگ پراجیکٹس کی فہرست شامل ،یہ انکشاف ڈی جی سپیشل پلاننگ اور ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی جانب سے ڈی جی مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے نام لکھے مراسلہ میں کیا گیا ۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں واقع 20ہائوسنگ سکیمیں مارکیٹنگ کیلئے یہ غلط تاثر دے رہی ہیں کہ وہ اسلام آ باد کی حدود میں واقع ہیں۔ انہوں نے بیس ہا ئوسنگ پراجیکٹس کی فہرست مراسلہ کے ساتھ ارسال کی ۔