اسلام آباد(عاطف شیرازی )آئی ایم ایف کی شرط پوری ، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا۔ حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں 13 روپے 91 پیسے اضافہ کر دیا ۔پیٹرول پر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 42روپے 60 پیسے فی لیٹر لیوی مقرر، ٹرانسپورٹ اور اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ،عوامی حلقوں کاحکومت سے عوانم کو فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ ۔ ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول پر پیٹرولیم لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر مجموعی طور پر فی لیٹر 160 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کی شرط بھی پوری کر لی ۔