• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ؛مرکزی تقریب پاکستان مانومنٹ پر ہوگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ،معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب آج شام پاکستان مانو منٹ شکر پڑیاں اسلام آ باد میں منعقد ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ اسٹیج تیار ، ڈیجیٹل سکرینیں لگائی گئیں، خصوصی لا ئٹس بھی نصب ، سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے،آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اہم سیا سی و عسکری شخصیات اس تقریب میں شرکت کریں گی جن میں وفاقی وزرا ور ممبران پارلیمنٹ شامل ہیں۔پاک فضائیہ کے ہواباز آج ایئر شو کا مظاہرہ کریں گے جس کیلئے گزشتہ روز بھی ر یہرسل کی گئی ۔ لیزر شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ملی نغمے پیش کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطاب بھی متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید