کراچی(ثاقب صغیر/اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کے مطابق ایف آئی آر نمبر 10/2026 کی تفتیش میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا تھا جس میں اشتہاری کمپنی کی جانب سے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی سامنے آئی اور 9 ملین اماراتی درہم (تقریباً 735 ملین پاکستانی روپے) کی غیر قانونی ادائیگیاں کی گئیں۔رواں برس فروری میں اسی کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا تھا جو حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔