• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اگلے ہفتے 250 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈ پہلی بار جاری کریگا

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اگلے ہفتے پہلی بار چینی کرنسی ʼیوآنʼ میں بانڈ جاری کر کے چین کی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی توقع ہے۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ "انشاء اللہ، اگلے ہفتے آپ کو یہ خوشخبری سننے کو ملے گی کہ ہم پہلی بار ʼپانڈا بانڈʼ کے ذریعے چینی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔"250 ملین ڈالر مالیت کا یہ پہلا اجرا، ایک ارب ڈالر کے مجوزہ پروگرام کا حصہ ہے، جسے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کا تعاون حاصل ہوگا

اہم خبریں سے مزید