اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے جائیدادوں کی ویلیویشن کے معاملات میں ٹیکس محتسب کے ازخود نوٹس اور صدرِ پاکستان کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 43ازخود نوٹس کیسز میں صدرِ پاکستان کے پرنسپل سیکریٹری اور وفاقی ٹیکس محتسب کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، ایف بی آر نے وکیل حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت رٹ پٹیشن دائر کی۔ایف بی آر نے صدارتی حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، درخواست میں صدرِ پاکستان، وفاقی ٹیکس محتسب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 23 مختلف کیسز میں اپنی سفارشات جاری کیں۔